ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ووٹنگ سے ایک دن قبل مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں سی آر پی ایف کی گشتی ٹیم پر حملہ، آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں آئے کئی اہلکار 

ووٹنگ سے ایک دن قبل مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں سی آر پی ایف کی گشتی ٹیم پر حملہ، آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں آئے کئی اہلکار 

Wed, 10 Apr 2019 22:50:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:10 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے لئے ہونے والے ووٹنگ سے ایک دن پہلے مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں سی آر پی ایف کی گشتی ٹیم پر نکسلیوں نے حملہ کردیا۔نکسلیوں کی طرف سے سی آر پی ایف کی گشتی ٹیم پر کئے گئے آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں کئی نیم فوجی اہلکار زدومیں آئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جوانوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے وہاں سے نکالا جا رہا ہے۔ تمام زخمی جوانوں کو پاس کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔واضح ہو کہ ایک دن پہلے ہی چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں نے بی جے پی کے ممبر اسمبلی بھیما منڈاوی کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں بی جے پی ایم ایل اے بھیما منڈاوی سمیت 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ نکسلیوں نے دنتے واڑہ ضلع کے شیام گری کے پاس کواں کنڈا میں بارودی سرنگ میں دھماکے کرکے حملے کو انجام دیا تھا۔ واضح ہو کہ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ اور مہاراشٹر کے گڑھ چرولی دونوں جگہوں پر پہلے مرحلے میں ہی انتخابات ہونے ہیں ۔چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی نے بتایا تھا کہ مقامی پولیس نے بھیما منڈاوی کو اس روٹ پر نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔ 


Share: